کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نے کورونا کی موجودہ صورتحال میں وزیراعلیٰ سندھ سے متاثرہ تاجروصنعتکاروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مؤثر طریقہ کار وضع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ کو تمام اقسام کے ٹیکسوں بشمول سروسز ٹیکس کی وصولی سے روکنے کی ہدایات جاری کی جائیں
جس طرح پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حال ہی میں کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر میں آٹھارہ ارب روپے مالیت کے صوبائی ٹیکس ختم کیے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ارسال کیے گئے ایک خط میں زور دیاہے کہ ایس آر بی کو اگلے 4سے 6ماہ کے لیے صوبائی ٹیکس وصولی سے روکنا چاہیے اوریہ وصولی صرف اس وقت شروع کی جائے جب حالات معمول کے مطابق بہتر ہوجائیں۔ سندھ حکومت تاجروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے