کراچی : سندھ حکومت نے مزید آٹھ صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی جن میں مزدوروں کو لیبر کالونی میں رکھنے والی 2 فیکٹریاں بھی شامل ہیں۔
سندھ حکومت نے مزید 8 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس طرح اب تک سندھ میں کُل 569 کارخانے کھل چکے ہیں ان صنعتوں میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے علاوہ اسٹیل اور صفائی ستھرائی کی مصنوعات بنانے والی فیکٹریاں بھی شامل ہیں۔
خراب معاشی صورتحال اور اس کے نتیجے میں بڑھنے والی بے روزگاری کو کم کرنے کی خاطر مزدوروں کے لیے رہائشی سہولت رکھنے والی 5 فیکٹریوں نے بھی آپریشن بحال کرنے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں جبکہ ایس او پی پر اترنے والی لیبر کالونی کی سہولت رکھنے والی 2 فیکٹریوں کو بھی کام کی اجازت دے دی گئی ہے