ایشیائی ترقیاتی بینک تجارتی مسابقت اور برآمدات میں تنوع کے ذریعہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کیلئے یہ رقم بطور پالیسی قرضہ دے گا۔اس ضمن میں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ژاو ہانگ ینگ نے معاہدے پر دستخط کئے
وفاقی وزیر اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت تجارت کو فروغ دینے کیلئے برآمدی ٹیرف اور ٹیکس کے شعبہ میں اصلاحات کر رہی ہے اور اس ضمن میں کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات اور پائیدار پالیسی کے نتیجہ میں 15 سالوں بعد حسابات جاریہ کے کھاتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے اور حسابات جاریہ کے کھاتے فاضل ہو گئے ہیں، جس کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے۔ دنیا موجودہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عالمی بینک کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور کہا کہ کورونا کی عالمگیر وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام رہا ہے جو خوش آئند ہے۔
عالمی بینک کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور کہا کہ کورونا کی عالمگیر وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام رہا ہے جو خوش آئند ہے۔