اسلام آباد: پاکستان لیبرفورس کے سیکریٹری جنرل جہانذ یب خان نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس محکمہ محنت سندھ کے سیکریٹری لیبر سے وضاحت طلب کریں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت تمام اداروں بالخصوص محکمہ محنت سندھ کے ذیلی ادارے ورکرزبورڈ میں او پی ایس،نان کیڈر،ڈبل چارج افسران تعینات کس قانون کے تحت کئے گئے ہیں جبکہ سابق سیکریٹری لیبرنورمحمدلغاری نے بھی ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے خط کی معرفت چیف سیکریٹری سندھ کے ذریعے28جون2014کو انڈرٹیکنگ کورٹ میں جمع کرائی کہ آئندہ بورڈ میں کوئی او پی ایس ، افسرکو تعینات نہیں کیاجائے گا سابق سیکریٹری لیبر کی انڈرٹیکنگ اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود کونسی طاقت ور غیبی طاقتیں ہیں جو سپریم کورٹ اور سیکریٹری لیبر کو انڈرٹیکنگ دینے کے باوجود بورڈ میں او پی ایس ،نان کیڈر،ڈبل چارج،افسران چارج لے کر اپنی راج دہانی بنائے ہوئے ہیں کیا محکمہ محنت کے اداروں پر ملک کاکوئی قانون نافذ نہیں ہوتا۔یا پھر محکمہ محنت کے ادارے اس قدر طاقت ور ہیں کہ وہ کسی قانون کو سمجھتے ہی نہیں اور اپنا جنگل کا قانون بناکر اداروں کو چلارہے ہےں اور جب بعض افسران کی حقیقت کو منظرعام پر لاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں پاکستان لیبرفورس جعلی اور ڈمی تنظیم ہے جبکہ وہ خود ڈمی اور جعلی طریقے ادارے میں تعینات ہوکر اربوں روپے لوٹ چکے ہیں مزدوروں کے فنڈز پر ڈاکہ ڈالنا ان کی زندگی اور سروس کاحصہ بن چکاہے۔
انہوں نے چیف جسٹس سے یہ بھی استدعاکی ہے کہ وہ خدارا ورکرزبورڈ کے تمام ملازمین وافسران کی ڈگریوں کی ایچ ای سی سے تصدیق کرائیں اور سیکریٹری لیبر سے جواب طلب کریں کہ وہ چیف جسٹس کوبورڈ کے تمام اوپی ایس،ڈبل چارج،نان کیڈر،اساتذہ کی تعیناتیوں کی تحریری رپورٹ ہائیکورٹ کو پیش کریں تاکہ ہائیکورٹ کو بھی علم ہوسکے کہ بورڈ میں کیا کیا گل کھلائے جارہے ہےں پاکستان لیبرفورس بھی مکمل رپورٹ اور تمام پوسٹنگ کے بارے میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو پیش کررہی ہے تاکہ اعلیٰ عدالتوں کو علم ہوسکے کہ بغیراختیارات رکھنے والاافسران اربوں روپے کس قانون کے استعمال کررہاہے اور اس کرپشن کی پشت پناہی بورڈ کے بعض ممبران بھی کررہے ہےں۔ابھی گزشتہ روز سکھر کے فلیٹس پر شب خون مارنے کےلئے ایک انسٹریکٹر کو ویلفیئرآفیسر کا چارج دیاگیا تاکہ وہ سکھر کے فلیٹس پر شب خون مارکر انتہائی کرپشن کے کام کی ابتداءکرسکے پھر بورڈ کے کرپٹ افسران کہتے ہیں کہ پاکستان لیبرفورس خیالی فورس ہے دراصل پاکستان لیبرفورس کرپٹ افسران کو بے نقاب کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔