کراچی: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کی نشاندہی پر گورنرسندھ نے ڈگریوں کی تصدیق کےلئے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیلات کے مطابق لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان نے گورنرسندھ کو نشاندہی کی تھی کہ ورکرزویلفیئربورڈ میں بہت سی مشکوک جعلی ڈگریوں پر ملازمین وافسران نوکریاں کررہے ہےں یاایسے افسران جنہیں ملازمت پہلے مل گئی اور انہوں نے طویل عرصے کے بعد اپنی ڈگریاں ادارے میں جمع کرائیں اورپورے سندھ ورکرزویلفیئربورڈ کے ملازمین،افسران اوراساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کو یقینی بنایاجائے جس پر گورنرسندھ نے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے کہ سندھ ورکرزبورڈ کے ملازمین وافسران اور اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق سے گورنرسیکریٹریٹ کو آگاہ کریں ۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر چیف سیکریٹری بھی ڈگریوں کی تصدیق میں ناکام ہوگئے تو اگلامرحلہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کوآگاہ کیاجائے گا۔اور ساتھ ہی وہ جعلی اور مشکوک ڈگریاں اور ان کی معلومات بھی چیف جسٹس صاحبان کو پہنچائی جائیں گیں۔