اسلام آباد: پاکستان لیبرفورس کے سیکریٹری جنرل جہانذ یب خان نے کہا ہے کہ ہماری حد درجہ کوشش ہوگی کہ 2021میں سیسی اور سندھ ورکرزویلفیئربورڈ میں ہونے والی تمام نئی کنسٹرکشن جس پر اربوں روپے مزدوروں کے فنڈز استعمال میں لایاجاتاہے جسمیں بڑے پیمانے پر کرپشن بھی کی جاتی ہے اس کرپشن کو روکنے کےلئے وزیراعظم،آرمی چیف اور فوجی قیادت کو کرپشن کے شواہد پیشکرکے ان سے التجاءکریں گے کہ سیسی اور ورکرزبورڈ کے تمام پروجیکٹسایف ڈبلیو او کے حوالے کیے جائیں کیونکہ یہ ادارے ناقص کنسٹرکشن میں مزدوروں کے اربوں روپے کا فنڈز بے دریغ استعمال کررہے ہےں،ہماری کوشش ہوگی کہ ان دونوں اداروں کی کنسٹرکشن سوفیصدایف ڈبلیو او کے حوالے کی جائے تاکہ مزدوروں کے مزیدفنڈز کو بربادی سے بچایاجاسکے۔
نیا سال سیسی اور ورکرزبورڈ کی تمام کنسٹرکشن ایف ڈبلیو او کے حوالے کرنیکا ہوگا
