کراچی: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے چیئرمین منورملک نے کہا ہے کہ 2021پاکستان کے محنت کشوں اور ملازمین کا کامیاب سال ہوگا انشاءاللہ2021میں ملک کی تمام بکھری ہوئی مزدور تنظیموں کو ساتھ ملاکر ایک مضبوط پلیٹ فارم بنائیں گے اور ایسی مزدور تنظیموں کو شریک نہیں کریں گے جوکرپٹ افسران کی بیساکھیاں بنی ہوئی ہیں،ان نام نہاد اور جعلی تنظیموں نے مزدور کاز کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایاہے اور کرپٹ افسرشاہی سے مزدوروں کے حقوق غصب کروائے ہیں ۔ منورملک نے کہا کہ ہمارا یہ دائرہ مزدور تنظیموں تک نہیں رہے گا بلکہ محکمہ محنت کے نچلے ومظلوم ملازمین کے مسائل کے حل کےلئے محکمہ محنت کے اداروں کی سی بی ایزسے مل کر محکمہ محنت کے ملازمین کےلئے آواز بلندکریں گے اور انہیں ظلم کی چکی سے آزاد کرائیں گے آج محکمہ محنت کے ادارے جن کا کام مزدوروں کے مسائل کا حل اور انکی فلاح وبہبود کرناہے۔
منورملک نے کہا ہے کہ افسوس کہ آج یہ ادارے اپنے ڈگر سے مکمل طور پر دور ہوچکے ہیں اب یہ مکمل کرپشن کے ادارے بن چکے ہیں ان اداروں کی کرپشن کے خاتمے کےلئے ہم وفاقی وصوبائی حکومتوں سے بھی مددلیں گے،ساتھ ہی تحقیقاتی اداروں کوکرپٹ افسران کے مکروہ چہرے بھی تمام شواہد کے ساتھ پیش کرکے اپنے سامنے اور اپنی موجودگی میں انکوائریوں کی طویل تاریخ رقم کریں گے انہوں نے کہا کہ آج تک محکمہ محنت کے ذیلی اداروں سیسی اور ورکرزبورڈ کے ملازمین کے ساتھ جو زیادتیاں ہوتی رہی ہیں، سی بی ایزسے مل کر انکا ازالہ کریں گیں اب نچلے ملازمین اپنے آپ کو تناہ نہ سمجھیں مشترکہ جدوجہد سے تمام مسائل حل کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ نچے ملازمین کو کس طرح دبایاجاتاہے کس طرح اداروں کی کرپٹ افسرشاہی اپنے ماتحت ملازمین سے پیسے بٹوررہی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مشترکہ جدوجہد سے ان اداروں کی سی بی ایز سے مکمل تعاون کیاجائے گا ادھر دوسری جانب سندھ کی دس بڑی مزدور تنظیموں کے اتحاد سندھ لیبرتھنک فورم کی تنظیمیں بھی منظم ہوکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے جارہی ہیں آگے چل کر وہ بھی کمیشن کے ساتھ مل کر صوبہ کی انتہائی طاقتور ایک ہی تنظیم بن کر ابھرے گی ، جسکا پہلا منشور ہی محکمہ محنت کے اداروں سے کرپشن کاخاتمہ اور کرپٹ افسران کو کیفرکردار تک پہنچاناہوگا اور انشاءاللہ2021کے سال کو مزدوروں کاکامیاب سال بنائیں گے،اور سندھ کی مزدور تنظیموں کے پاس جو کرپشن کے شواہد موجود ہیں،وہ وزیراعظم،چیئرمین نیب سے ڈی جی نیب تک کو ارسال کریں گے،تاکہ انہیں بھی پتہ چل سکے کہ اداروں میں کرپشن کہاں تک پہنچی ہوئی ہے۔
نیا سال پاکستان کے مزدوروں کی خوشحالی اور کرپشن خاتمے کاسال ہوگا
