اسلام آباد : سندھ سوشل سیکورٹی کے کمشنر کے احکامات پرسیسی کے بیمار ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ادویات کی سہولت بند کر دی ہے
سیسی کے اس مزدور دشمن اقدام کے خلاف پاکستان ورکر ویلفیئر فیڈریشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیسی انتظامیہ سے ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہئ کہ کمشنر سوشل سیکیورٹی ادارے میں کرپشن کا کے دروازے بند کریں ناں کہ ملازمین کی طبی سہولیات
پاکستان ورکر ویلفیئر فیڈریشن کے صدر چوہدری اظہر نے کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی اسحاق مہر کی جانب سے سیسی کے لیے زندگی وقف کرنے والے ریٹائرمنٹ ملازمین کی ادویات اور طبی سہولیات کی بندش کو کھلی مزدور دشمنی قرار دیا ہے
پاکستان ورکر ویلفیئر فیڈریشن نے سیسی کی تمام آفیسرز، سی بی اے تنظیموںسے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی ان ملازمین کے لیے آواز حق اٹھائیں جنہوں نے زندگی کا خون پسینہ سیسی کے لئے وقف کردیا